کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندي کو آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا
گھوٹالہ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ انہیں اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں بولنے کا
موقع نہیں دیا جا رہا اگر انہوں نے اس سلسلے میں کچھ کہا تو زلزلہ آ جائے
گا۔مسٹر گاندھی نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ گزشتہ ایک
ماہ سے وہ اور ان کی پارٹی اس کوشش میں ہیں کہ نوٹ بندي پر ایوان میں بحث
ہو اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے لیکن اس کا موقع انہیں نہیں
دیا جا رہا ۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر انہوں نے سارے حقائق کے ساتھ اپنی تقریر تیار
کر رکھی ہے لیکن حکومت ان کی اس کوشش کو ہر ممکن طریقے سے ناکام کرنے میں
مصروف ہے۔